ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل:ڈاکٹر ضمیر اللہ شریف ، کنک داس تحقیقی مطالعہ مرکز کے ممبر نامزد

بھٹکل:ڈاکٹر ضمیر اللہ شریف ، کنک داس تحقیقی مطالعہ مرکز کے ممبر نامزد

Thu, 30 Mar 2017 21:06:40    S.O. News Service

بھٹکل:30/مارچ(ایس اؤنیوز)ریاست کرناٹکا کے کنڑا کے مشہورشاعر، ادیب ، نقاد اور انجمن ڈگری کالج بھٹکل کے سابق پرنسپال ڈاکٹر ضمیر اللہ شریف کو ریاستی حکومت نے قومی سنت شاعر کنک داس تحقیقی مطالعہ مرکز (راشٹریہ سنت کوی کنک داس ادھینا متو سنشودھنا کیندر )بنگلورو کی نو تشکیل شدہ مجلس عاملہ کمیٹی کے ممبر کی حیثیت سے نامزد کرتے ہوئے سرکلر جاری کیا ہے۔

ریاستی سطح کی نوتشکیل شدہ مجلس عاملہ کے لئے ریاست بھر سے کنڑا زبان کے7 مشہور و معروف شعراء ، ادباء کو نامزد کیا گیا ہے جن میں ایک بھٹکل کے ڈاکٹر ضمیر اللہ شریف بھی شامل ہیں۔ ساحل آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ضمیر اللہ نے بتایا کہ کلاسیکی شاعر کنک داس ایک سنت شاعر ہے، جس نے اپنے کلام کے ذریعے انسانیت کا پیغام دیا اور اونچ نیچ، چھوت چھات جیسے سماجی مسائل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے عوام میں بیدار ی پیدا کرنے کی جدوجہد کی ہے۔ کمیٹی کے ذریعے ریاست بھر میں کنک داس کے کلام اور پیغام کو عام کرنے ، طلبا و طالبات کو اس میدان میں مطالعہ ، تحقیق کرنے ، کنک داس کی شخصیت اور کلام پر سمینار وغیرہ منعقد کرنے کے کام انجام دینے کی اطلا ع دی۔خیال رہےکہ ڈاکٹر ضمیر اللہ شریف جانپد یونیورسٹی ہاویری کی سنڈیکیٹ  سمیت کئی ریاستی سطح کی سرکاری کمیٹیوں کے ممبر ہیں۔


Share: